کراچی :سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلا نٹیشن (ایس آئی یوٹی) میں چار روزہ بین الاقوامی پیڈیاٹرک یورولوجی کانفرنس کا پہلا حصہ جس میں بچوں کی کامیاب پیچیدہ سرجری کی گئی ۔ اس کانفرنس کا اہتمام ایشین پیسیفک ایسوسی ایشن آف پیڈیاٹرک یورولوجی (اے پی اے پی یو) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی ) نے باہمی اشتراک سے کیاہے۔
کانفرنس میں پیڈیاٹرک یورولوجی کے ماہرین نے بچوں کے گردہ ومثانہ اور پیشاب کی نالی کے پیدائشی نقائص دور کرنے کےلئے پیچیدہ سرجری کی ۔
ورکشاپ کی یہ تمام سرجری کے تین مختلف آپریشن تھیٹرز میں کی گئی ۔اور کانفرنس کے شرکاء کو یہ سرجری آپریشن تھیٹر سے براہ راست دکھائی گئی ۔یاد رہے کہ بچے پیدائشی طور پر گردد ومثانہ اور پیشاب کی نالی کے مختلف پیچیدہ نقائص سے دوچار ہوتے ہیں ۔جس کے نتیجے میں وہ بعض اوقات پیشاب کی نالی کے انفیکشن اور گردے کی خرابی یا انہیں مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔کانفرنس میں ممتاز بین الاقوامی ماہر سرجنز سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تین سو سرجنز نے حصہ لیا۔ بحث میں حصہ لینے والے مقررین نےخاص طور پر پاکستانی بچوں میں سب سے عام بیماری کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔سیشن میں (ایس آئی یو ٹی ) فیکلٹی کے ممبران اور بانی ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی بھی موجود تھے۔ کانفرنس کا دوسرا حصہ جس میں سائنسی مقالے پیش کیے جائیں گے اور اس کا آغاز بروز جمعہ سے ہوگا۔
This post was originally published on VOSA.