کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے نیویارک کے ہنگامی معاہدوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری انتظامیہ نے جنوری 2022ء سے ستمبر 2023ء کے دوران ہنگامی سامان کی خریداری پر ایک اعشاریہ سات بلین ڈالرز خرچ کئے تاہم  زیادہ سے زیادہ احتساب کے حصول اور ہنگامی سامان کی خریداری کے قوانین اور طریقہ کار میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر نے شہر کے ہنگامی حالات ک دوران معاہدوں سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک کی شہری انتظامیہ نے جنوری 2022ء سے ستمبر 2023ء تک پناہ کے متلاشیوں، انتہائی موسم اور وبائی امراض میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ایک اعشاریہ سات بلین ڈالرز کے معاہدے کئے۔ کمپٹرولر کی جائزہ رپورٹ میں ڈاک گو کےساتھ ہونے والے چار سو بتیس ملین ڈالرز کے معاہدے میں معلومات اور معاونت فراہم کرنے میں تجربے کی کمی کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ کمپٹرولر نیویارک کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایجنسیوں میں مطلوبہ خاکہ اور معاہدوں کو جمع کرانے میں نمایاں تاخیر پائی گئی۔ مالی سال 2023ء کے دوران ایجنسیوں نے معاہدے کی مدت کے آغاز کے بعد اوسطا” ایک سو چوالیس دنوں تقریبا” پانچ ماہ ہنگامی معاہدے جمع کرائے حالانکہ شہر کے پروکیورمنٹ قوانین کے مطابق ایجنسیاں ایک ماہ کے اندر کمپٹرولر کو معاہدے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جائزہ رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایجنسیاں ممکنہ طور پر ان معاہدوں پر ذیلی ٹھیکیداروں کی اکثریت کی اطلاع دینے میں بھی ناکام رہیں جیسا کہ پروکیورمنٹ کے قواعد کی ضرورت ہے۔ کمپٹرولر نیویارک کی جائزہ رپورٹ میں شفافیت اور خریداری کے قواعد وضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

This post was originally published on VOSA.