رنبیر کی ’اینیمل‘ فلم آن لائن لیک ہوگئی

بالی وڈ میں کھڑکی توڑ بزنس کرنے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی ایک سانحہ بھی پیش آگیا ہے۔اکثر بڑی فلموں کی طرح سندیب ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا تھرلر فلم بھی پائیریسی کا شکار ہوگئی ہے اور بہت سے ویب سائٹس پر اسے آن لائن لیک کردیا گیا۔رنبیرکپور کی فلم 2023 کی ان فلموں میں سے ایک تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔فلم کے ٹریلر میں دکھائے جانے والے سینز نے مداحوں کی بے تابی کافی بڑھا دی تھی۔یکم دسمبر کو بھارتی سینماؤں میں ریلیز ہونے والی فلم میں رنبیرکپور،ساؤتھ کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانہ،بوبی دیول اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔تاہم تھیٹرز میں ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی بدقسمتی سے یہ فلم بھی پائیریسی کا شکار ہوگئی ہے اور اسے کئی سائٹس پر لیک کردیا گیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.