بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کےخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت 12 دسمبرکو  مقرر  

بانی چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کے خلاف صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ نے سماعت مقرر کردیا۔ 

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ 

جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن علی رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا 

 کیا تھا۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2011ء میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

This post was originally published on VOSA.