
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہر روزبات چیت ہو رہی ہےلیکن کوئی نیامعاہدہ عنقریب نہیں ہونے جارہا ہے اور جنگ بندی کےدوسرےمعاہدےپردستخط کرنےکےقریب بھی نہیں ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نےیمن کےحوثیوں سےمنسلک اداروں پرپابندیاں لگادیں ہیں۔امریکا نے حوثیوں سے تعلق پر13 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی۔دوسری جانب امریکا نےغزہ پر ڈرون پروازیں دوبارہ شروع کردیں۔ پینٹاگون کا کہناہے کہ جنگ بندی کے دوران امریکی ڈرونز کی پروازیں روک دی گئی تھیں۔ترجمان نے کہا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششیں جاری رکھیں گے ہم اسرائیلی شہریوں کی مدد کے لیے مشورے اور مدد فراہم کرتےرہیں گے۔
This post was originally published on VOSA.