سعودی عرب:مختلف شعبہ جات کے پروفیشنل اور سفارتی افسران پر مشتمل اجلاس

سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی جبکہ سفارتی افسران بھی شریک ہوئے۔سفارت خانہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں منعقدہ تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹرز،انجنیئرز اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے پروفیشنلز شریک تھے اس موقع پر پروفیشنلز نے پینل ڈسکشن کے ذریعے سعودی عرب میں مختلف سیکٹرز میں جاری مواقعوں اور ملازمتوں سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں اور زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دے سکیں۔

This post was originally published on VOSA.