نیویارک پولیس نے قاتل کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا،دیگر کےخلاف کارروائیاں جاری

نیویارک پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم دھرلیا جبکہ  شہر کے مختلف علاقوں میں رونما  ہونے والے جرائم کیوارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ان کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

115pct

نیو یارک پولیس 115 پریسنکٹ کاعملہ 6 جنوری 2024 کوناردرن بلیوارڈ 110سٹریٹ کے علاقے میں 45 سالہ خاتون سے چھیناجھپٹی اور ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو تلاش کررہا ہےجس کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔

42pct

نیو یارک پولیس نے42پریسنکٹ کے عملے کو445 ایسٹ 163 اسٹریٹ کے علاقے میں69 سالہ شخص پر حملے کاملزم مطلوب ہےجو 2 جنوری 2024 کو کاروباری مرکز کے ملازم پر حملہ آور ہوا۔

114pct

نیو یارک پولیس کا  114پریسنکٹ عملہ81 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کر رہا ہے جو 6 جنوری 2024  سے کوئنز کے علاقے سے  غائب ہے۔نیو یارک پولیس 25پریسنکٹ کے عملے نے  6 جنوری  2024  کو  600  ایسٹ 125 اسٹریٹ کے علاقے میں24 سالہ شخص  کو قتل  کرنے والے ملزم کو  گرفتار کیا ہے جس سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔

84pct

نیو یارک پولیس 84 پریسینکٹ کے عملے کو 17 دسمبر 2023 کو کلنٹن اسٹریٹ میں ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے 84 پریسینکٹ کے عملے کو17 دسمبر 2023 کو ہونے والی  ڈکیتی ایک اور واردات میں ملزم مطلوب ہے جو 99 اٹلانٹک ایوینیو پر کاروباری مرکز سے نقدی اور قیمتی اشیا ءلے اڑا

نیو یارک پولیس 60 پریسینٹ کے عملے کو4 جنوری 2024 بے ویو  ایوینیو سے گم ہوجانے والی 13 سالہ لڑکی کی تلاش ہے جسے آخری مرتبہ بلیک جینز کوٹ اور ریڈ اینڈ بلیک سنیکرز میں دیکھا گیا تھا۔

This post was originally published on VOSA.