
نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے کہا ہے کہ شہر کو معاشی بحرانوں اور پناہ گاہوں کی فراہمی سمیت دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے نیویارک اسٹیٹ کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے کہا ہے کہ شہر آئندہ برس بھی معاشی بحرانوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے لیکن ہمیں معیارِ زندگی کو بلند، پناہ کی فراہمی اور مستقبل کے معماروں کے روشن اور تابندہ کل کیلئے ریاست نیویارک کی طرف سے مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔ نیویارک کی گورنر کیھتی ہوکل کے2024ء کے سالانہ خطاب کے بعد جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کمپٹرولر بریڈ لینڈر کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے زیرالتواء ریاست کی ہاؤسنگ سپلائی کو بڑھانے اور اپارٹمنٹس کو قانونی شکل دینے کیلئے تجاویز کو گورنر کی جانب سے دوبارہ دیکھنا حوصلہ افزاء ہے تاہم ایک”جامع ترقی”کی حکمتِ عملی ناگزیر ہےجو آمدنی کی تمام سطحوں پر اضافہ، کرایہ داروں کو نقل مکانی سے بچانے کیلئے سماجی ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دے سکے۔ میں نے جامع نقطہ نظر کے طور پر ایک ایسا منصوبہ تجویز کیا جو غیر موثر ٹیکس معافی پروگرام کے بجائے، نئے تعمیر شدہ رینٹل ملٹی فیملی ہاؤسنگ کیلئے ٹیکس کی شرح کو کم کرے گا۔کمپٹرولر بریڈ لینڈر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ گورنر کو چاہیے کہ وہ پناہ گاہ اور خدمات کیلئے وسائل کا ایک بامعنی حصہ فراہم کریں اور یہ بھی تسلیم کریں کہ پناہ کا حق ریاست کے آئین میں موجود ہے۔ تارکینِ وطن نیویارک سٹی کی معیشت میں اپنا زبردست حصہ ڈالتے ہیں لہذا ریاست کو اب مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔ کمپٹرولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر نے طلباء کی ذہنی صحت کے حوالے سے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جس کی ضرورت بہت سے اسکولوں میں ہے تاہم ہمیں دوسرے قیمتی تعلیمی پروگرامز جیسے کے تھری سمر رائزنگ اور کمیونٹی اسکولوں کی فنڈنگ جاری رکھنے کیلئے آمدنی میں اضافہ کرنا چاہیے۔
This post was originally published on VOSA.