
نیپال میں بادشاہ پرتھوی نارائن شاہ کے تین سو دو ویں یومِ پیدائش کی تقر یبا ت کا سلسلہ جا ری ہے ۔ یہ تقریب ہر سال قمری کیلنڈر کے مطا بق منائی جاتی ہے۔حکومت نے اس دن کو قومی یکجہتی کا دن قرار دیتے ہوئے عام تعطیل بھی دی ہے۔ملک کے اتحاد کیلئے بادشاہ پرتھوی نارائن شاہ کے تعاون کو یاد کرنے کیلئے ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔سنگھدربار کے مغربی دروازے پر ان کے آئین کے سامنے جمع ہو کر جدید نیپال کو متحد کرنے والے بادشاہ پرتھوی نارائن شاہ کو پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔پرتھوی نارائن شاہ 27 پوش 1779ء بی ایس کو گورکھا میں بادشاہ نربھوپال شاہ اور ملکہ کوشلیاوتی کے ہاں پیدا ہوئے۔ پرتھوی نارائن 25چیت 1799 بی ایس کو بادشاہ بنے۔ اس سے پہلے نیپال 52 ریاستوں میں تقسیم تھی۔ پرتھوی نارائن کے بادشاہ بننے کے بعد، وہ نیپال کی سرحد کو مشرق میں تیستا سے لے کر مغرب میں دریائے چیپ تک پھیلانے میں کامیاب ہوگئے۔پرتھوی نارائن شاہ نے 1801ء میں نواکوٹ فتح کیا تھا۔ پچیس سال بعد 1826ء میں انہوں نے وادی کھٹمنڈو کو فتح کیا۔
This post was originally published on VOSA.