گجرات میں پی ٹی آئی اُمیدوار کے ڈیرے پر چھاپہ، سابق امریکی پولیس افسر سمیت اٹھارہ افراد گرفتار

پولیس کو مقدمے کے اندارج کے بعد زین ملک کے امریکی پولیس افسر ہونے کا علم ہوا۔

پاکستان کے شہر گجرات میں پولیس نے نیویارک پولیس کے سابق افسر سمیت اٹھارہ افراد کو سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کی پولیس نے تحریکِ انصاف کے آزاد اُمیدوار مدثر مچھیانہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر پاکستانی نژاد سابق امریکی پولیس افسر زین  چیمہ کو گرفتار کرلیا۔زین چیمہ پر بھمبر روڈ بلاک اور سیاسی نعرے بازی کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق زین ملک امریکی شہر نیویارک کی پولیس میں افسر رہے ہیں ،  تاہم دو ہزار بائیس میں انھوں نے ملازمت چھوڑ دی تھی۔ملزم کا آبائی تعلق گجرات کے علاقے نور پور سے ہے، ان دنوں وہ  چھٹیاں گزارنے پاکستان آئے ہوئے ہیں اوردوست سے ملنے وہاں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے  چھاپہ مارکر زین چیمہ سمیت اٹھارہ  افراد کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تو پولیس کو معلوم ہوا کہ
زین چیمہ امریکی پولیس  کے اہلکار ہیں جنھیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.