پاکستانی امیرکن معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت سلمان بٹ نے سیا ست اور سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ اب اینٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی قدم جمانے کا فیصلہ کر لیا۔نیو یارک کے علاقے بروکلین لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کی معروف فلمساز و ڈائریکٹر اور فلم اندسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی میڈم سنگیتا کے اعزاز میں پاکستانی امیرکن سلمان بٹ کی میزبانی میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں میڈم سنگیتا کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت بیگم نوازش علی نے سر انجام دئیے۔کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت روؤف بھلی نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔تقریب کا مقصد اوور سیز پاکستانیو ں کی پاکستان فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو منظر عام پر لانا تھا،اس موقع پر تقریب کے میزبان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈم سنگیتا کی ہدایت کاری میں دی وارئیرز آف مولا تیار کر رہے ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔معروف فنکار بابر بٹ نے پروگرام کے شرکاءکا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈم سنگیتا کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے پروڈیوسر کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا اور جو بھی کام کیا بہترین کیا۔مہمانوں سے گفتگو کے دوران میڈم سنگیتا کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بجٹ میں ڈارمے فلمیں بنائے ہیں اور جتنا بھی کام کیا سب پروڈیوسرز کو فائدہ ہی ہوا ہے نقصان میں کوئی نہیں رہا۔تقریب میں موجود مشہور ٹک ٹاکرز اپنے چٹکلو ں سےشرکاء کے چہروں پر مسکان سجاتے نظر آئےتقریب میں موجود لوگوں نے میڈم سنگیتا سے سوالات بھی کئے جس کے انہوں نے جوابات بھی دئیے۔
This post was originally published on VOSA.