نیویارک، ایم ٹی اے ملازم پر حملے میں مطلوب خاتون کی تصویر جاری، فائرنگ کے واقعے کی بھی تحقیقات کا آغاز

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر 107ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 20کی حدود میں حملے میں مطلوب ایک نامعلوم خاتون کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ ملزمہ نے 15 جنوری کو ایم ٹی اے ملازم پر پلیٹ فارم ایریا میں شیشے کی بوتل سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 54 سالہ ملازم کو کمر میں معمولی چوٹ آئی۔  اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔

نیویارک سٹی پولیس کے مطابق اکیس جنوری کو تھانہ نمبر 47 کی حدود میں وائٹ پلینز روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئےNYC ہیلتھ اینڈ ہاسپٹل /جیکوبی پہنچایا گیا جہاں 23 سالہ نوجوان کو مردہ قرار دیدیا گیا جب کہ 52 سالہ مرد 44 سالہ ایک شخص اور 26 سالہ نوجوان زیرِ علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیویارک سٹی پولیس نے مڈٹاؤن ساؤتھ تھانے کی حدود ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ فور میں پیش آئے خیراخلاقی واقعے میں مطلوب شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس ضمن میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ 17 جنوری کو 16 سالہ دوشیزہ 42 ویں اسٹریٹ گرینڈ سینٹرل اسٹیشن کے اندر سب وے کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے اس دوران اسے عقبی حصے سے چھونے کی کوشش کی ۔ لڑکی کے چلانے پر ملزم فرار ہوگیا۔

This post was originally published on VOSA.