شاہ رخ خان سے ناراضگی کی خبروں پر روہت شیٹھی کا بیان سامنے آگیا

روہت شیٹھی اور شاہ رخ نے دو فلموں چنائے ایکسپریس 2013 اوردل والے2015 میں ساتھ کام کیا اور اب ان کے اشتراک کو ایک دہائی گزرنے والی ہے۔طویل عرصے سے اشتراک نہ ہونے پر انڈسٹری میں یہ خبریں پھیلی ہوئی ہیں کہ دونوں کے درمیان ناراضگی ہے لیکن اب ڈائریکٹر نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔روہت شیٹھی نے تازہ بیان میں اداکار کے ساتھ جھگڑے اور ناراضگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی اچھی کہانی ملی تو وہ کنگ خان کے ساتھ ضرور دوبارہ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کنگ خان کے ساتھ نئی فلم کیلئے کہانی چنائے ایکسپریس سے زیادہ اچھی ہونی چاہئے ورنہ جو معیار رکھا گیا تھا اس تک نہیں پہنچا جاسکے گا۔

This post was originally published on VOSA.