
پاکستان تحریکِ انصاف امریکا کے رہنماء ظفر چیمہ کی والدہ اور محمد اشرف کی اہلیہ منور سلطانہ69 برس کی عمر میں نیویارک کے علاقے کوئنز میں انتقال کرگئیں ۔مرحومہ طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی تدفین پاکستان میں صوبہ پنجاب میں ان کے آبائی علاقے ویرو والا میں کی جائے گی جس کے لیے ان کا جسدِ خاکی پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ مرحومہ کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور کمیونٹی کے لوگوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ظفر چیمہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
This post was originally published on VOSA.