پاکستان اور امریکی کنسورشیم کے درمیان روزویلٹ ہوٹل کے معاہدے پر دستخط

پاکستان کی نگراں حکومت نے امریکی کنسورشیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں  جو روزویلٹ ہوٹل کی جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کے لیے ہے،ہوٹل پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملٹی ملین پراپرٹی ہے، کیونکہ خسارے میں جانے والی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کی مشترکہ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے جے ایل ایل کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ایک مالیاتی مشاورتی خدمات کا معاہدہ طے پاگیا۔پاکستان  کی نگراں حکومت نے، ڈیولپرز اور سرمایہ کاروں کو قیمتی مڈ ٹاؤن پراپرٹی کی مارکیٹنگ کے لیے اپنے خصوصی ایجنٹ کے طور پر بروکریج پر باضابطہ دستخط کیے۔نیو یارک سٹی کی شہری حکومت نے  گزشتہ جون میں پاکستان سے روزویلٹ کو 220 ملین ڈالر میں تین سال کے لیے ایک تارکین وطن کی پناہ گاہ کے طور پر لیز پر دیا تھا۔پاکستان وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن کے دفتر میں جے ایل ایل کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ ڈیولپمنٹ کیلیے ایک مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کئے گئے،روزویلٹ ہوٹل، نیویارک، امریکا میں پی آئی اے آئی ایل کی ملکیتی جائیداد ہے۔

This post was originally published on VOSA.