علاؤ الدین چودھری کے والد اور قمر اقبال کی والدہ کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام

نیویارک18فروری2024: نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری  کے والد اور قمر اقبال کی والدہ کے لئے مکی مسجد میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری کے والد چوہدری عبد العزیز اور قمر اقبال کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں  قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔علاؤ الدین چودھری کے والد چوہدری عبد العزیز چند روز قبل مختصرعلالت کے باعث ستاسی  برس کی عمر میں گزشتہ دنوں  رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔ دعائیہ تقریب میں پاکستانی امریکن  کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔جہاں پرمکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے  دونوں مرحومین کے لئے خصوصی دعا کروائی۔دعائیہ تقریب میں کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے علاؤ الدین چودھری المعرو ف مٹھو بھائی سے ان کے والد اور قمر اقبال کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

(اس دعائیہ تقریب کی ویڈیو خبر کے لیے زیل کے لنک پر کلک کریں)

This post was originally published on VOSA.