پرینیتی چوپڑا کا 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان

بالی وڈ:بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’چمکیلا‘ کیلیے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔پرینیتی چوپڑا  نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں بھی  قدم رکھ دیا ہے۔ بالی  ووڈ اداکارہ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چمکیلا‘ میں  اداکاری کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی  جگائیں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’چمکیلا‘ کو سائن کرنے کا مقصد یہی تھا کہ مجھے اس میں گانے کا موقع ملے گا، گلوکار و اداکار دلجیت فلم میں میرے ساتھ نظر آئیں گے۔ پرینیتی چوپڑا اس سے قبل اپنی دو فلموں میں گانے گا چکی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں  اداکاری اور گائیکی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہوں جو ایک چینلج ہے لیکن سخت محنت کروں گی۔

This post was originally published on VOSA.