
51 ہزار ڈالر کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ڈکیتیوں، حملوں اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 66 کے عملے نے بروکلین کے علاقے سے لاپتہ ہونیوالی 81 سالہ خاتون کو تلاش کر لیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 6 کا عملہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہا ہے، دونوں ملزمان برانڈڈ شاپ میں 51000 ڈالرز مالیت کے سامان کی ڈکیتی میں مطلوب ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 52 کا عملہ 20ایسٹ گن ہل روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے ، واقعہ 19 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس نے محکمہ سینی ٹیشن کے 49 سالہ ملازم کو حملے کے الزام کے تحت حراست میں لے لیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 90 کے عملے کو 140 گراہم ایونیو سے 61 سالہ شخص کی نعش ملی ہے، محکمہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 13 کے عملے کو 680 سکستھ ایونیو کے علاقے میں حملہ کرنے والے ملزم کی تلاش ہے، واقعہ 17 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 49 کے عملے کو گولڈن کرسٹ ریسٹورانٹ میں ڈکیتی کرنیوالے ملزم کی تلاش ہے ، واقعہ 14 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 67 کے عملے کو کاروباری علاقے رٹلینڈ ایوینیو پر ہوائی فائرنگ کر کے خوف پھیلانے والے ملزم کی تلاش ہے واقعہ 12 فروری 2024 کو رونما ہوا۔
This post was originally published on VOSA.