نیو یارک پولیس کو شہر کی مختلف وارداتوں میں ملزمان کی تلاش کے لیے  عوام کی مدد درکار

نیو یارک پولیس  تھانہ نمبر68 کے عملے کو ایک نا معلوم شخص کی تلاش ہے جس نے تھرڈ  ایوینیو پر اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے 23 سالہ سخص کو لوٹ لیا۔ ۔پتھانہ نمبر46 کے عملے کو دو نا معلوم افراد کی تلاش ہے جنہوں نے ڈیویڈسن ایوینیو پر دو افراد کو ڈکیتی کی واردات میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ 9 فروری کو پیش آیا۔۔  تھانہ نمبر52 کے عملے کو انیس فروری کو   جیروم ایونیوپر 67 سالہ خاتون پر حملے میں ملوث  نا معلوم افراد کی تلاش ہے ۔نیویارک سٹی پولیس کے تھانہ نمبر46 کے عملے کو 152 ایسٹ 179th  اسٹریٹ پر پارکنگ لاٹ سے بیگ چوری کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ13 جنوری کو پیش آیا۔  تھانہ نمبر77 کے عملے کو Schenectady ایونیو پر 61 سالہ اوبر ڈرائیور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں 6 ملزمان کی تلاش ہے۔

This post was originally published on VOSA.