سُپر ہیرو جرائم پیشہ افراد کا شکار کرنے نکل پڑا

ہالی وڈ کی سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور فلم کراوین دی ہنٹر کی ریلیز 30 اگست 2024 کو متوقع ہے۔کراوین دی ہنٹر کا دھماکے دار ٹریلر 8 ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔فلم میں سُپر ہیرو جرائم پیشہ افراد کا شکار کرنے نکل پڑتا ہے۔ روسی تارکین وطن سرگئی کراونوف یہ ثابت کرنے کے مشن پر ہوتا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا شکاری ہے۔اس کی ہدایت کاری کے فرائض جے سی چندور نے انجام دیے جبکہ رچرڈ وینک، آرٹ مارکم اور میٹ ہولوے اس کے اسکرپٹ رائٹرز ہیں۔فلم کی کاسٹ میں آرون ٹیلر جانسن، رسل کرو، اریانا ڈی بوس و دیگر اداکار شامل ہیں۔

This post was originally published on VOSA.