
نیویارک پولیس نے گمشدہ بھائیوں کو بحفاظت گھر پہنچادیا
نیو یارک پولیس نےچند روز قبل لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائیوں کو تلاش کرلیا ۔ دونوں بھائی 19 فروری کو 60 ایسٹ 102 اسٹریٹ سے گم ہوئے تھے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 32 کے عملے نے 19 فروری کو 60 ایسٹ 102 اسٹریٹ سے 13 اور 14 سالہ گمشدہ بھائیوں کو تلاش کرلیا ۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 26 کے عملے کو سینٹ نکولس ایونیو سب وے اسٹیشن پر 25 سالہ لڑکی کی جیکٹ سے موبائیل فون نکالنے والے ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 24 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس کی مڈ ٹاؤن پریسنٹ ساؤتھ کے عملے نے ویسٹ 42 اسٹریٹ 7 ایونیو پر 17 سالہ لڑکے پر حملہ آور ملزمان کی تصاویرجاری کر دیں۔ واقعہ 22 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے کو والٹن ایونیو پر واقع کاروباری مرکز سے 260$ مالیت کا سامان لوٹنے کے جرم میں ملزمان کی تلاش ہے۔ واقعہ 14 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 102 کا عملہ 77 سالہ گمشدہ مرد کو تلاش کر رہا ہے۔ لیبرون فلیکس 24 فروری کو رشتے دار سے ملنے ووڈ ہیون بولیورڈ پارک لین ساؤتھ گئے تھے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کا عملہ چوری کے الزام میں 2 مرد 1 خاتون ملزمہ کو تلاش کر رہا ہے۔ ملزمان ووڈی کرسٹ ایونیوپر واقع اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے اور 69 سالہ خاتون پر حملہ کیا اور 16 سالہ لڑکی کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔ واقعہ 11 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس کی مڈ ٹاؤن پریسنٹ ساؤتھ کے عملے کو گرینڈ سینٹرل سب وے اسٹیشن کے قریب 22 سالہ خاتون کی جیکٹ سے فون چوری کرنے کے جرم میں 2 ملزمان کی تلاش ہے۔ واقعہ 17 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس کی مڈ ٹاؤن پریسنٹ ساؤتھ کے عملے کو ٹائمز اسکوائر سب وے اسٹیشن پر 59 سالہ مرد پر حملہ کرنے 1000$ کیش اور 6000$ مالیت کی گھڑی چھیننے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 20 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس کی مڈ ٹاؤن پریسنٹ ساؤتھ کے عملے کو ویسٹ 42 اسٹریٹ 7 ایونیو پر 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جھگڑااور چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں نا معلوم ملزمان کے گروہ کی تلاش ہے۔ واقعہ 22 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر44 کے عملے کو شرمین ایونیو پر 15 سالہ لڑکے کو ڈرانے دھمکانے اور $175کیش اور ہیڈ فون چھیننے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 22 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر70 کے عملے کو ایسٹ 21 اسٹریٹ ایونیو ایل پر 75 سالہ خاتون کا پرس چھین کر فرار ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 6 فروری کو پیش آیا۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کٹہرے میں لایا جائے گا جس کے لیے موثر حکمت عملی طے کی ہے۔
This post was originally published on VOSA.