
نیویارک سٹی کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے ڈیلیوری ورکرز کے لیے ملک کی پہلی عوامی ای-بائیک چارجنگ سائٹ کا افتتاح کر دیا ،چھ ماہ کا نیا پائلٹ پروگرام میئر ایرک ایڈمز کے چارج سیف، رائڈ سیف اقدام کا حصہ ہے، جس میں بیٹری بدلنے والے نیٹ ورکس اور محفوظ بائیک پارکنگ ڈاکس بھی شامل ہیں۔نیو یارک سٹی امریکہ کے پہلے بڑے شہروں میں شامل ہے جس نے عوامی ای-بائیک چارجنگ پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے۔100 ڈیلیوری ورکرز کے ابتدائی گروپ کے ذریعے لیتھیم آئن بیٹریوں کی محفوظ، عوامی چارجنگ کی جانچ کرنے کے لیے شہری حکومت کا یہ چھ ماہ کا نیا پائلٹ پروگرام ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر Ydanis Rodriguez ، نیو یارک فائر ڈپارٹمنٹ کی کمشنر Laura Kavanagh اور نیویارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر اور سی ای اواینڈریو کمبال نے آج پانچ عوامی ای بیٹری چارجنگ کے مقامات میں سے ایک کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ یہ پائلٹ پروگرام ڈیلیوری ورکرز کو محفوظ آؤٹ ڈور بیٹری چارجنگ کی صلاحیت فراہم کرے گا جو بلاشبہ زندگیاں بچائے گا، اور ہم اس پروگرام کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند ہیں۔ پہلا چارجنگ اسٹیشن مین ہٹن کے علاقے کوپر اسکوائر میں واقع ہے۔ایڈمز نے مین ہٹن اور بروکلین میں چار دیگر آؤٹ ڈور چارجنگ سائٹس کا بھی اعلان کیا۔ ان مقامات میں سن سیٹ پارک میں بروکلین آرمی ٹرمینل، لوئر ایسٹ سائڈ میں ایسیکس مارکیٹ، واشنگٹن ہائٹس میں پلازہ ڈی لاس امریکہ، اور ڈاون ٹاؤن بروکلین میں ولوبی اور جے سٹریٹس شامل ہیں۔
This post was originally published on VOSA.