جنوبی ایشیائی خواتین کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے،ارم حنیف
نیویارک میں اپنا کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام یوتھ لیڈرشپ اور امپاورمنٹ ڈے کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ ایونٹ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔نیویارک کے علاقے بروکلین کونی آئی لینڈ ایوینیو پر اپنا کمیونٹی سینٹر نے یوتھ لیڈر شپ اور ایمپاورمنٹ ڈے کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مہانور ظہیر نے سر انجام دئیے۔تقریب کا آغاز تلات قرآن پاک سے ہوا۔بعد ازاں پروگرام میں اپنا کمیونٹی سینٹر کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی، مہانور ظہیر نے اپنا کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین پرویز صدیقی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔پروگرام میں انسپریشنل پینلسٹ کا بھی ایک سیشن رکھا گیا جس میں اپنے شعبوں کی ماہر خواتین نے اپنی کامیابی کے سفرکی جدوجہد بیان کی۔ پینلسٹ میں ڈسٹرکٹ 17 کی سینیٹر آئیون چوکی ڈسٹرکٹ اینڈ کمیونکیشن ڈائریکٹر زونیرہ احمد،لیگل ایڈ سوسائٹی کی اسٹاف اٹارنی نائلہ صدیقی،این وائے پی ڈی کی ڈیٹیکٹیو آمنہ احمد اور شازیہ فارمیسی کی سپر وائزنگ فارماسسٹ شمینہ ڈھوڈالا شامل تھیں۔چاروں پینلسٹ سے انکے پیشوں کے بارے میں سوالات بھی کئے گئے جن کے انھوں نے جوابات دیئے۔اس موقع پر اپنا کمیونٹی سینٹر کی سی ای او ارم حنیف کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصدجنوبی ایشیائی خواتین کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انکے مسائل کو حل کرنا ہے،کمیونٹی کے نمائندوں کے طور پر ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم نظام میں پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہمارے پاس نمائندگی نہیں ہے۔سیشن کے بعد شرکاء سےمخاطب ہوتے ہوئے کمیونٹی بورڈ ممبر ڈیون براؤن کاکہنا تھا کہ تمام خواتین کے لیے یہ ایک متاثر کن گفتگو تھی، کیونکہ انہوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ آپ جس پیشہ میں ہیں آپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے،بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس میں ماہر بننے کی ضرورت ہے۔سیشن کے اختتام پر اسپیکرز کوپھول اور گفٹس دئیے گئے،پروگرام کے دوسرے حصے میں خواتین کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دی گئی۔جبکہ شرکاء کو سیلف ڈیفنس کے حوالے سے ویڈیو بھی دیکھائی گئی۔ویڈیو میں بتایا گیا کہ اگر کوئی مسلمان خواتین کے اسکارف کی وجہ سے ان پر حملہ آور ہو تو کیسے اپنا دفاع کیا جائے۔تقریب میں شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنا کی ڈائریکٹر شازیہ وٹو کا کہنا تھا کہ محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جسکے زریعے آپ جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں گے۔تقریب میں دو ایسی بچیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے والیٹئیرلی اپنا کے ساتھ کام شروع کیا۔اقراء ظہیر اور رابعہ ریاض نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جس مقام پر ہیں ااس دوران اپنے کام کے تجربات میں ایک چیز سیکھی ہے اور وہ ہے قیادت، نیٹ ورکنگ ایک بہت ہی قیمتی چیز ہے جو آپ لوگوں کو اپنی روٹین میں قائم رکھنی چاہیئے۔تقریب میں امریکی آفیشلز نے بھی شرکت کی جبکہ مختلف صلاحیتوں کی حامل اسکول کی بچیوں کو انکی پینٹنگز اور کامیابیوں پر سراہا گیا۔
This post was originally published on VOSA.