امریکا کی سربراہی میں درجنوں حوثی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی، برطانوی اور فرانسیسی افواج نے یمن کے ساحل پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درجنوں ڈرون تباہ کردیے۔امریکی فوج نے  بیان میں کہا کہ بحر احمر میں کم از کم 28 ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا نے اتحادی ممالک کے ساتھ حوثیوں کے ڈرون حملے کو کامیابی سے مار گرایا ہے، اس کےعلاوہ ایک فرانسیسی جنگی جہاز اور لڑاکا طیاروں نے خلیج عدن میں یورپی بحری مشن اور ایک مال بردار بحری جہاز پر حملے کو روکنے کے لیے چار ڈرون مار گرایا۔امریکی فورسز نےحوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 3 اینٹی شپ میزائل اور 3 بحری ڈرون کو تباہ کر دیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ حملے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کئی امریکی تجارتی جہازوں کو تباہ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ حوثیوں کے حملوں میں کسی امریکی یا اتحادی فوج کے سامان کو نقصان نہیں پہنچا اور تجارتی جہازوں کو بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

This post was originally published on VOSA.