امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے اسلامک ریلیف کے تعاون سے رمضان فوڈ باکسز لوگوں میں تقسیم کئے، اس موقع پر شریک امریکی آفیشلز نے اے سی ایم ڈبلیو کے اس اقدام کو سراہا۔خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیم امریکن کونسل آف منارٹی وومن گزشتہ کئی سالوں سے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے اے سی ایم ڈبلیو نے اسلامک ریلیف کے تعاون سے رمضان فوڈ باکسز لوگوں میں تقسیم کئے۔تقریب میں شریک پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کا کہنا تھا کہ اے سی ایم ڈبلیو اور اسلامک ریلیف یو ایس اے لاجواب کام کرہے ہیں جسے نہ سراہنا ناانصافی ہوگی۔اس موقع پربروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز بھی موجود تھے جنہوں نے اے سی ایم ڈبلیو کی اس کاوش کو سراہااور بازہ روحی کو سائیٹیشن پیش کی۔تقریب میں موجود امریکی آفیشلز نے بھی لوگوں میں فوڈ باکسز تقسیم کئے، شرکاء نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے فوڈ باکسز کی تقسیم کو احسن اقدام قرار دیا اور غزہ میں جاری جنگ اور مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر افسوس کا اظہار کیا۔امریکن آفیشلز کا کہنا تھا کہ بازہ روحی کونی آئی لینڈ ایوینیو کا فخر ہیں۔پروگرام میں شریک اسلامک ریلیف کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اسلامک ریلیف میں آج آپ کا تمام حصہ، ہمارا مشن دنیا بھر میں زندگیوں کو بہتر بنانا ہے اور ہم آپ کے تعاون کے بغیر اس میں سے کچھ نہیں کر سکتے تھے۔تنظیم کی روح رواں بازہ روحی نے کہا کہ ہماری اس کاوش میں ہم سے زیادہ امریکی آفیشلز کام کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں مسلمانوں کے اس تہوار پر سب ایک ہوتے ہیں۔بازہ روحی کی قیادت میں انکی محنتی اور مخلص ٹیم نے سینکڑوں افراد میں ضروری اشیاء تقسیم کیں اور تمام امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔
This post was originally published on VOSA.