
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ بین المذاہب اہمنگی افطار ڈنر 25مارچ بروز پیر این وئے پی ڈی کے ہیڈکوارٹر ون پولیس پلازہ کے آڈٹیوریم میں منعقد ہوگا۔افطار ڈنر میں سیاسی،سماجی اور کاروباری افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ایم او ایس نے نے نیویارک میں گزشتہ30سال سے صحافتی خدمات انجام دینے والے پاکستانی کمیونٹی کے صحافی محمد فرخ کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
This post was originally published on VOSA.