
الشفا ہسپتال کی عمارت جلی ہوئی اور کمپلیکس میں لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔انٹرنیشنل میڈیا
اسرائیلی فورسز نے سوموار یکم اپریل کو غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال کمپلیکس سے باہر نکل گئی ہے ۔اسرائیلی فوج نے دو ہفتے تک جاری رہنے والےآپریشن کے بعد ہسپتال کو خالی کیا ہے۔ فوج کےانخلا کے بعد جلی ہوئی عمارت اور لاشیں کمپلیکس میں بکھری تھیں،اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال کے اندر چھپے ہوئے فلسطینی عسکریت پسندوں سے مقابلہ کیا اور دشمن کے کم از کم 200 جنگجوؤں کو مارا ، اور اسلحہ، دھماکہ خیز مواد ، نقدی کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا۔حماس کے زیر اقتدار غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شدید اسرائیلی فضائی حملوں کمپلیکس اور اس کے آس پاس کی عمارتوں کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ درجنوں لاشیں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر اور اس کے آس پاس سے برآمد کی گئی ہیں اور ہسپتال اب مکمل طور پر سروس سے باہر ہے۔ ایک ڈاکٹر نے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کو بتایا کہ 20 سے زائد نئی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے کچھ کو گاڑیوں سے کچل دیا گیا۔
This post was originally published on VOSA.