اقدام قتل کیس میں جیل پولیس افسر گرفتار

خاتون کو زدکوب کرنے والے ملزم سمیت دیگر لیٹروں کی تلاش جاری

نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 76 کے عملے نے 33 سالہ آن ڈیوٹی جیل پولیس کے آفیسر کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر ایک شحص کا گلہ دبانےکا الزام ہے۔نیو یارک پولیس کا تھانہ نمبر 43 کا عملہ 70 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کررہا ہے،خاتون کو آخری مرتبہ31 مارچ کو گھر کے باہر دیکھا گیا۔نیو یارک پو لیس کے تھانہ نمبر 104 کا عملہ گرینڈ ایونیو پر خاتون پر حملہ کر کے قتل کر نے والے ملزم کو تلاش کر نے کیلیے سرگرم ہے۔نیو یارک پولیس کے تھا نہ نمبر 6 کے عملے کو8 اسٹریٹ نیو یارک سب وے اسٹیشن پر 18 سالہ شحص کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم مطلوب ہے،پولیس نےملزمان کی تلاش کیلیے تصاویر جاری کردی۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 46 کے عملے کو 187 اسٹریٹ اور ٹائی باؤٹ ایونیو پر دو زخمی افراد کی اطلاع ملی جا ئے وقو عہ پر پہنچنے پر پولیس نے شحص کو  مردہ پایا جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے،زخمی شخص کا اسپتال میں علاج جاری ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

This post was originally published on VOSA.