امریکی ریاست مسیسیپی میں ایک اپارٹمنٹ کے کمپلیکس میں 15 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر ہیٹیزبرگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، 17 سالہ نابالغ لڑکے پر قتل کا سنگین الزام سامنے آیا ہے لیکن اس کی عمر کی وجہ سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لڑکے پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسے ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا، نوجوان کے خلاف فارسٹ کاؤنٹی کے اصلاحی سینٹر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ہیٹیزبرگ پولیس کے پبلک انفارمیشن آفیسر ٹیٹ رٹ لینڈ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پائن ویو اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ صبح 5 بجے سے کچھ دیر پہلے فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد افسران کو الرٹ کر دیا گیا اور وہ جائے وقوع پر پہنچے تو انھیں بیرونی سیڑھی پر جینا لمزی ہوش و حواس سے بیگانہ پڑی نظر آئی۔ڈاکٹروں کے پہنچنے تک افسران نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کی توقع کر رہے ہیں۔ کسی بھی شخص کو اس حوالے سے معلومات ہو تو پولیس کو اطلاع کرے۔
This post was originally published on VOSA.