محمد علی کی سالگرہ  کے ساتھ عدیل رانا اور مصباح نور کی ترقی کا جشن

نیویارک (ویب ڈیسک )لوٹیننٹ ابرار کے زیر اہتمام نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کےانسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹرمصباح نور کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں قریبی دوستوں اور ساتھیوں نے شریک ہوکر جشن منایا۔

چند روز قبل نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دو پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی اہم عہدوں پر ترقی ہوئی،  ڈپٹی

انسپکٹر کے عہدے پر تعینات عدیل رانا کو ترقی دے کر انسپکٹر بنادیا گیا ہے جبکہ کیپٹن مصباح نور ڈپٹی انسپکٹر بن گئے  ۔  انسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور کے اعزاز میں لوٹیننٹ ابرار کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ، جس میں دونوں افسران کی ترقی کی خوشی کو کیک کاٹ کر سیلیبریٹ کیا گیا جبکہ کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد علی کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر بھی جشن منایا گیا، یاد رہے عدیل رانا، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں۔

This post was originally published on VOSA.