نیویارک میں اسکول طلباء کا عید فیسٹول

مختلف  گیمز، مہندی، فیس  پینٹنگ، ہینڈی کرافٹ اور لذیذ پکوان سے سب لطف اندوز ہوئے

نیویارک میں فرینکلن روز ویلٹ ہائی اسکول کی مسلم اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے  تیسرا سالانہ عید فیسٹول منایا۔مختلف گیمز اور مزے مزے کے کھانوں  سے  سب خوب لطف اندوز  ہوئے ۔نیویارک میں بھی عید الفطر کا تہوار بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ بروکلین میں واقع فرینکلن ڈیلانو روز ویلٹ ہائی اسکول کی مسلم اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے اس سال بھی عید فیسٹول سجایا۔فسیٹول میں نوجوانوں کی کثیر تعداد کے ساتھ شہید پولیس افسر عدید فیاض کے بچے بھی شریک ہوئے جن کے ساتھ سب انتہائی شفقت سے پیش آئے ۔فیسٹول میں پاکستانی،بنگلہ دیشی، فلسطینی اور دیگر مزے مزے کے کھانوں کی خوشبو سے پورا ہال مہک اٹھا۔فیسٹول میں این وائے  پی ڈی  کی مسلم  آفیسرز  سوسائٹی  نے بھی  اسٹال لگایا جہاں سے اسکول طلباء اور نوجوانوں کو  پولیس میں شمولیت سے متعلق بھرپور آگہی دی گئی۔ایم او ایس کے صدر انسپکٹر عدیل رانا بھی فیسٹول میں شریک ہوئے۔فیسٹول میں مختلف گیمز،مہندی، فیس  پینٹنگ،ہینڈی کرافٹ سمیت تفریح  کے مواقع فراہم کیے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ فیسٹو ل کا انعقاد بہت اچھی روایت  ہے۔ 

This post was originally published on VOSA.