والدہ محترمہ کے انتقال پر مٹھو بھائی کو صدمہ

نیویارک:نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری( مٹھو) اور صلاح الدین چودھری ( یوکے والے) کی والدہ محترمہ امتل حفیظ علالت کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کر گئیں ہیں ۔مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور بروکلین کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نمازہ جنازہ وتدفین کا فیصلہ دیگر بچوں کے امریکہ پہنچنے پر کیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان پیر کو کیا جائےگا۔مرحومہ نے دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے علاؤ الدین چودھری(مٹھو بھائی) سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

This post was originally published on VOSA.