نیویارک سٹی کا111بلین ڈالرز سے زائد رقم کا ایگزیکٹو بجٹ جاری

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے  مالی سال 2025 کے لئے سٹی آف نیویارک کا 111.6 بلین ڈالر کا  ایگزیکٹو بجٹ جاری کر دیا۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے 111.6 بلین ڈالر کے بجٹ کی تجویز کی نقاب کشائی کی، بتایا جارہا ہے کہ بجٹ میں متوقع آمدنی کے تخمینے سے بہتر اور تارکین وطن کی خدمات میں بچت کی وجہ سے بڑے حصے میں اضافہ ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے اب تک ایجنسی کی تمام کٹوتیوں کو بحال کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔مالی سال 2025 کے لیے ایگزیکٹو بجٹ کی تجویز ایڈمز کے جنوری میں جاری کیے گئے 109.4 بلین ڈالر کے ابتدائی منصوبے سے تقریباً 2.2 بلین ڈالر زیادہ اور اس رواں مالی سال کے منظور کیے گئے بجٹ سے تقریباً 4 بلین ڈالر زیادہ ہے۔اس موقع پر مئیرایڈمز کا کہنا تھا کہ جب میں دو سال قبل اس پوزیشن پر آیا تو  COVID-19 کے عروج کے دوران، ہم نے عوامی تحفظ، اپنی معیشت کی تعمیر نو اور اپنے شہر کو نیویارکرز کے لیے مزید بہتر بنانے کا عزم کیا تھا اور اس  سال ہم نےمتوقع آمدنی سے بہتر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے ساتھ مل کر متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔

This post was originally published on VOSA.