بوسہ اسکینڈل،ہسپانوی فیڈریشن کے سابق صدر لوئیس کو مقدمےکا سامنا

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر لوئس روبیلز کو مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کو رضا مندی کے بغیر بوسہ لینے جنسی زیادتی اور زبردستی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ہسپانوی میڈیا کے مطابق سابق صدر گزشتہ سال  خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد فارورڈ جینی ہرموسو کا رضامندی کے بغیر بوسہ بھرے اسٹیڈیم میں بوسہ لیا انہیں گلے لگایا تھا ۔اسپین کی خواتین کی ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل جیت گئی تھی جس پر سابق صدر جوش میں آگئے تھے۔واقعہ کے بعد اسپین میں خواتین نے احتجاج کرنا شروع کردیا تھا اور کھلاڑی جینی نے بھی بیان دیا کہ ان کی مرضی کے بغیر بوسہ لیا گیا تھا جس کے بعد لوئس کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا  

This post was originally published on VOSA.