پاپ آئیکون ٹیلر سوئفٹ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

محنت لگن سے ارب پتی کا بھی فرجہ حاصل کیا،ٹیلر نے اپنے کیرئیر کے ذریعے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

34 سالہ  پاپ آئیکون ٹیلر سوئفٹ اپنے کیرئیر کے بہترین وقت سے گزر رہی ہیں ۔ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔مس ٹیلردنیا کی پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے صرف اپنے میوزک اور کنسرٹس کے ذریعے ارب پتی کا درجہ حاصل کیا بلکہ اپنے کیریئر کے ذریعے  پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ٹیلر سوئفٹ کا حال ہی میں نیا البم  The Tortured Poets Department کرریلیز ہوا تو ایک ہی دن میں Spotify پر 300 ملین سے زائدبار سنا گیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ سوئفٹ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے اس سے قبل 2022 میں ان کے البم Midnightsنے ریکارڈ قائم کیا تھا ۔نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد دنیا مس ٹیلر کی دیوانی سے ہی ہوگئی اور تعریفوں کے پل باندھ دئیے بلکہ پیسہ ان پر برس رہا ہے ۔انہوں نے دنیا بھر میں Eras ٹور (9 سے 12 مئی تک پیرس اور پھر 2 اور 3 جون کو لیون میں کنسرٹ کرنا ہے)  ان کا یہ ٹور بھی اب تک کا سب سے زیادہ منافع بخش ٹور بن چکا ہے۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ صرف چند سالوں میں عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ ایک پاپ آئیکون بن چکی ہیں۔ان کے کیریئر  نے پوری موسیقی کی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.