
اپنا کمیونٹی سینٹر کا سالانہ جابز اینڈ ریسورس فئیر،20 سے زائد تنظیموں کی ملازمتوں سے تعلق آگہی
نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اب شہری حکومت کے محکموں میں ملازمت حاصل کرنا آسان ہوگیا۔اپنا کمیونٹی سینٹر نے نوجوانوں کی رہنمائی کا بیڑا اُٹھالیا۔نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوشہری حکومت کے محکموں میں ملازمت حاصل کرنے سے متعلق آگہی دینے کے لیے اپنا کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام بروکلین کے علاقے نیپچون ایونیو پر منعقد جابز اینڈ ریسورس فیئر کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔جابز اینڈ ریسورس فیئر میں شہری حکومت کے شعبوں اور کمیونٹی کی تنظیموں نے اسٹالز لگائے جہاں سے شرکاء کو مختلف نوعیت کی معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر اپنا کمیونٹی سینٹر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارم حنیف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے شرکاء کو جابز اینڈ ریسورس فیئر کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی،اس کے علاوہ امریکی آفیشلز کےدفاتر کے عملے اور کمیونٹی کی مختلف تنظیموں اور نیویارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔مقررین میں شامل سابق سٹی کاونسل مین ایری کیگن اور دیگر نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ جاب فیئر نوجوانوں کی کیئرئیر کاؤنسلنگ کے اور ملازمت کے حصول میں خاصا مدد گارثابت ہوگا۔اس موقع پر اپنا کمیونٹی سینٹر کی سی ای او ارم حنیف کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کے محکموں میں ملازمت کے بیشتر مواقع میسر ہیں،ضرورت ہے کہ نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے۔جابز اینڈ ریسورس فیئر میں 500 سے زائدافراد میں حلال تیار کھانا بھی تقسیم کیا جبکہ بچوں کے لیے بھی تفریح کا بھرپور انتظامات کیا گیا تھا۔

This post was originally published on VOSA.