چوہدری مدثر ظفر گجر کی والدہ  محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال  کرگئیں

نیو یارک کے کمیونٹی ایکٹوسٹ چوہدری مدثر ظفر گجر کی والدہ رقیہ بیگم مختصر علالت کے بعد  88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ  آج بعد نماز جمعہ بروکلین کی عمر مسجد میں ادا کی جائیگی۔نیو یارک میں مقیم کمیونٹی ایکٹوسٹ چوہدری مدثر ظفر گجر کی والدہ رقیہ بیگم  مختصر علالت کے باعث 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ بروکلین  کے علاقے برائیٹن بیچ میں واقع مسجد عمر میں آج  بعد نماز جمعہ ادا کی جائیگی۔بعد ازاں مرحومہ کو نیو جرسی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستانی وامریکن کمیونٹی نے چوہدری مدثر ظفر گجر کی والدہ کے انتقال پر گہرے غم ورنج کا اظہار کیا. کمیونٹی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ  کی مغفرت و درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

This post was originally published on VOSA.