حماس کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ ۔حملہ پسپا کردیا،اسرائیلی فوج

راکٹ فائر ہونے کے بعد تل ابیب میں سائرن بج گئے۔لوگ بنکرز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے  

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اتوار کے روز اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب پر ایک "بڑے راکٹ  فائر کر دئیے ۔عزالدین القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے تل ابیب پر حملہ کرکے بدلہ لیا کیونکہ اسرائیلی فورس نے بےگناہ فلسطینوں کو مارا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے دور دراز جنوبی شہر رفح سے ملک کے وسطی علاقوں کی طرف کم از کم آٹھ راکٹ فائر کیے گئے اور دفاعی نظام نے راکٹوں کو مار گرایا ہے ۔جب حملہ ہوا تو تل ابیب میں سائرن بج گئے اور لوگ بنکرز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے۔

This post was originally published on VOSA.