
ٹریفک حادثے میں 2خواتین جاں بحق،نیویارک پولیس افسران پر اسپرےکرنے والے ملزمان کی تلاش
برونکس میں 15سالہ لڑکی اسکوٹر پر اسکول جانے کے لیے نکلی تو یونیورسٹی روڈ پر اسکوٹر کا مخالف سمت سے آنے والی ایس یو وی گاڑی سے ٹکراؤ ہوا جس کے نتیجے میں 15سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی کیونکہ حادثے کے وقت لڑکی سڑک پر دور جاگری تھی اور سر پر چوٹیں بھی آئیں۔جس کے فوری بعد لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے لڑکی کی موت کی تصدیق کردی ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ متوفیہ کے چاہنے والوں کو صدمہ ہوا اور انہوں نے جائے وقوع سے تھوڑی دور یاد میں موم بتیاں روشن کیں اور پھول رکھے۔برونکس میں منگل کی رات کو ایک خاتون ووڈلان کے قریب فٹ پاتھ پر واک کررہی تھی کہ اس دوران ایک شخص تعاقب کررہا تھا ۔اس شخص نے واک کرتی ہوئی خاتون کو پیچھے سے پکڑا اور دور لے گیا جہاں پر خاتون سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران محلے کے لوگوں نے دیکھا اور خاتون کو بچانے کے لیے بھاگے ۔نامعلوم شخص نے لوگوں کو آتے ہوئے دیکھ کر خاتون کو چھوڑ دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔اہل محلہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کردی ہے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔نیویارک میں پولیس افسران پیٹرولنگ پر تھے کہ ہائی وئے پر سگنل بند ہونے کے باعث گاڑی رک گئی ان کے ساتھ ایک کار میں لڑکے سوارتھے جنہوں نے کار روکتے ہی پولیس افسران پر اسپرے کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کی حالت تسلی بخش ہے۔ واقعہ میں ملوث چار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ورمونٹ اسکوائر کے لاس اینجلس محلے میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ایک مکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں کی جوان ماں جاں بحق ہوگئی ۔خاتون کی شناخت الزبیتھ کے نام سے ہوئی جو ایک کیب میں سفر کررہی تھی ۔ڈرائیور تیزی سے گاڑی چلا رہا تھا کہ جمپ آگیا اور خود گاڑی سے چھلانگ لگاکر باہر نکل گیا اور گاڑی عمارت کے ڈھانچے سے ٹکرا گئی جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقعہ ہوگئی تھی۔برونکس میں بدھ کے روز 2 گاڑیوں کے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔
This post was originally published on VOSA.