آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک میں تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کو شائقینِ کرکٹ کے لیے کھول دیا گیا۔پاکستانی اور انڈین شائقین بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے لانگ آئی لینڈ میں تعمیر کردہ ناساو کرکٹ اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔اسٹیڈیم کی اوپننگ ڈے پر پاکستانی اورانڈین کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،شائقین نے اپنی اپنی ٹیموں کے لیے پرجوش نعرے بازی کی۔افتتاحی دن پر آئی سی سی نے ایک ہزار افرادکے لیے فری ٹکٹس فراہم کیں، ،انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے ڈائریکٹر جان لاکر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ناساؤ کاونٹی میں ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کی ہوسٹ کمیٹی کے ممبر سید محسن شاہ سمیت شائقینِ کرکٹ اور صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جس میں 34 ہزا ر شائقین کی گنجائش ہے ۔ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کا آغاز یکم جون سے ہورہا ہے، پہلا نمائشی میچ انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،
This post was originally published on VOSA.