انتقال پُرملال:سماجی شخصیت ثمرعلی خان  کے سسر شجاعت علی خان کا انتقال

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کی کاروباری و سماجی شخصیت ثمرعلی خان  کے سسر شجاعت علی خان  طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کو لانگ آئی لینڈ میں واقع واشنگٹن میموریل پارک  سیمیٹری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ لانگ آئی لینڈ کی مسجد عائشہ میں ادا کی گئی، اپنے بیان میں پیش امام نے زندگی کے مقاصد  اور موت کی حقیقت کے بارے میں بتایا۔ بعد ازاں مرحوم کو لانگ آئی لینڈ میں واقع واشنگٹن میموریل پارک  سیمیٹری میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔پاکستانی وامریکن کمیونٹی نے ثمرعلی خان  کے سسر کے انتقال پر گہرے غم ورنج کا اظہار کیا ہے. کمیونٹی نے دعا کی ہے  کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت و درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

This post was originally published on VOSA.