نیویارک پولیس کو جرائم پیشہ اور گمشدہ افراد کو تلاش

نیو یارک پولیس شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کیلئے متحرک ہوگئی ، ملزمان کی تلاش اور شناخت کیلیے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 41 کی حدود میں ایک نامعلوم  شخص ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔ واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔  تھانہ نمبر 40 کی حدود میں  کونکورڈ ایوینیو اور ایسٹ 149 اسٹریٹ پر ایک نامعلوم فرد نے 65 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا ، ڈکیتی کی کوشش کی اور ناکام  فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 28 کی حدود میں سینٹ نکولس اور ویسٹ 111 اسٹریٹ پر ایک نامعلوم شخص 55 سالہ خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 90، 94 اور 5 کا عملہ شہر کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ دوسری طرف تھانہ نمبر 42 کا عملہ 16 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں گھر سے نکلتے دیکھا گیا تھا اور تھانہ نمبر 10 کے عملے نے 73 سالہ شخص کو تلاش کر لیا۔

This post was originally published on VOSA.