نیویارک کے شہری ہنگامی حالات میں اپنی حفاظت کو کیسے یقینی بنائیں؟

نیویارک سٹی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں اپنے گھر سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے  لیے انتہائی ضروری سامان پر مشتمل بیگ ضرور تیار رکھیں ۔نیویارک سٹی کے ایمر جنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نےاردو بولنے اور سمجھنے والوں کو ہنگامی حالات میں اپنی مختلف  سرگرمیوں سے متعلق آگہی کے لیے سماجی  تنظیم  اپنا کمیونٹی سینٹر کو اپنے ہیڈ کوارٹرز مدعو کیا،ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر  ذیکری ایسکول اور ان نمائندے  نے اپنا کے وفد جس میں صحافی بھی شامل تھے ۔انھیں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم  اور آپریشن سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور  بریفنگ دی۔

اس موقع پر اپنا کی سی ای او  ارم حنیف  نے صحافیوں سے  گفتگو میں دورے کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی منیجمنٹ کے کمشنر  پاکستانی اور اردو کمیونٹی   کے لیے  آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،این وائے  سی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن اردو میں بھی دستیاب ہے جہاں سے تمام ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ملاقات کے دوران ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ذیکری ایسکول کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے،ہم چاہتے ہیں تمام کمیونٹی کو یکساں سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو۔شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ کورونا وبا سمیت شدید بارش،سیلاب،برفانی طوفان،ہیٹ ویو اور دیگر  قدرتی آفات یا کسی بھی قسم کی ہنگامی میں صورت حال میں یہ ڈیپارٹمنٹ اور اس کا عملہ  کس قدر مستعدی سے اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں اور فرائض انجام دیتا ہے۔

This post was originally published on VOSA.