نیویارک پولیس تھانہ نمبر 40 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے 30 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر سرکاری انتظامیہ کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے کا الزام ہے۔مڈٹاؤن ساؤتھ تھانے کی حدود میں 304 ویسٹ 40 اسٹریٹ پر 22 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے،مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ تھانہ نمبر 45 کی حدود میں 4 نامعلوم افراد 691 کوپ سٹی بلیوارڈ میں ہتھوڑے اور کلہاڑی لے کر داخل ہوئےاور شیشے کے ڈسپلے کیسز کو توڑنا شروع کر دیا اور ڈسپلے پر موجود 30 ڈیزائنر چشمے چھین کر فرار ہوگئے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تھانہ نمبر 26 کی حدود میں 56 سالہ متاثرہ شخص کو نا معلوم فرد نے لڑائی کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کر دیااور 125 اسٹریٹ مارننگ سائیڈ ایوینیو ویسٹ باؤنڈ کی طرف فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 108 کی حدود میں نارتھ باؤنڈ 7 ٹرین میں ایک نامعلوم شخص 20 سالہ لڑکی سے ہیڈ فونز چھین کر فرار ہوگیا۔ دوسری طرف تھانہ نمبر 42 کا عملہ 16 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہاہے۔
This post was originally published on VOSA.