بروکلین میں 22سالہ لڑکی کے قتل میں خاتون ملوث نکلی

سنسیٹ پارک بروکلین سے تشددزدہ نعش برآمد،ڈہلگرین پلیس کے قریب ایک شخص پر حملہ،پولیس نے کار سے ہتھیار برآمد کرلیے۔

نیویارک(ویب ڈیسک)بروکلین، نیویارک میں سی ویو ایونیو کے قریب منگل اور بدھ کی شب 22سالہ لڑکی کو چھاتی پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا جس کے بعد نیویارک پولیس واقعہ کی تحقیقات شروع کی تو پولیس کو تحقیقات کے دوران فوٹیج ملی جس میں دیکھا گیا کہ ایک22سالہ لڑکی گزر رہی ہے تو کچھ مردوں اور ایک خاتون نے لڑکی کو روکا ۔اس دوران لڑکی کی خاتون کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو خاتون نے لڑکی پر حملہ کردیا اسے مارنا شروع کردیا اور پھر چاقو سے لڑکی کے سینے پر وار کیا جس سے لڑکی زخمی ہوگئی اور ملزمان فرار ہوگئے ۔جب زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا تو وہ دم توڑ چکی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں صاف نظر ارہا ہے کہ خاتون نے چاقو سے وار کیے ہیں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے لہذا جلد ہی اصل ملزمان کٹہرے میں ہوں گے۔بروکلین، نیویارک میں بدھ کی صبح 8 بجے کے قریب سن سیٹ پارک م سے ایک شخص کی تشددزدہ نعش برآمد ہوئی ۔مرنے والے کے جسم، چہرے  پرزخم اور ہاتھوں پر خون تھا۔پارکس کے ملازم نے بتایا کہ ڈی او اے کو آنکھ کے اوپر زخم یا زخم کے نشان کے ساتھ ان کے ہاتھوں اور آس پاس خون کے ساتھ پایا گیا تھا۔یہ معلوم نہیں کہ آیا وہ شخص بھی ‘DOA’ کی موت کا شکار ہے یا ملوث ہے، تحقیقات جاری ہیں۔نیویارک پولیس  نے ایک کارروائی کے دوران کار سے بھاری مقدار میں ہتھیار چاقو چھریاں ودیگر سامان برآمد کرلیا ۔نیویارک پولیس کے مطابق کوئنز میں ایک کار کو روکا اور تلاشی لی تو متعدد ہتھیار برآمد ہوئے جس پر 27 سالہ جوڈ سنسن کو اسی وقت گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق  ایک سیاہ فورڈ ایکسپلورر میں ایک ماسک، ایک بیلسٹک جیکٹ جس پر NYPD تھا، چاقو، دو کلہاڑی، ہتھکڑیاں، ایک چاقو، گولہ بارود، ایک MTA بنیان، ایک بندوق اور ایک ہیچٹ برآمد ہوا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔بروکلین میں 92 ویں اسٹریٹ اور ڈہلگرین پلیس کے قریب ایک شخص  پر چاقو سے جان لیوا حملہ ہوا۔جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔تاہم خوش قسمتی سے شخص محفوظ رہا ۔

This post was originally published on VOSA.