میئر ایڈمز نےاپرنٹس شپس فراہم کرنے کی  پیش رفت پر جشن منایا

نیویارک سٹی کے  میئر ایرک ایڈمز نے 2030 تک 30,000 اپرنٹس شپس کی فراہمی میں اہم  پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔یہ کوشش میئر ایڈمز کے اسپرنگ جابز سپرنٹ کا حصہ ہے، جس کی وجہ سے موسم بہار کے آخری ہفتے کے دوران ملازمت کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔نیو یارک سٹی کے میئر ایڈمز کا کہنا تھا  کہ ترقی کرتی ہوئی معیشت میں استحکام  کے لیے   ضروری ہے کہ افرادی قوت کوبڑھایا  جائے اور اس کے لیے اپرنٹس شپ میں سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری ہے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ نیویارک کے تمام رہائشیوں کے لیے قابل رسائی کیریئر کےمواقع  دستیاب ہوں۔ مقررہ وقت سے پہلے 14,000 اپرنٹس شپ کے مواقع پیدا کرنے کے ہدف کو عبور کرتے ہوئےہم نہ صرف سٹیٹ آف دی سٹی ایڈریس میں کیے گئے وعدے کو پورا کر رہے ہیں بلکہ پورے شہر میں نیویارک کے ہزاروں لوگوں کے کیریئر کے راستوں کو بھی بدل رہے ہیں۔ فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ نے کہا کہ انہوں نے نیویارک کے تمام شہریوں کو خوشحالی کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے مشن میں اہم پیش رفت کی ہے۔ وہ پہلے ہی 14,000 سے زیادہ اپرنٹس شپ کے مواقع پیدا کر چکے ہیں اور 2030 تک اپنے 30,000 کے ہدف تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ اپرنٹس شپس، مختلف صنعتوں پر محیط، لوگوں کو پائیدار کیریئر بنانے اور کمیونٹی کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے معیاری تربیت اور معاونت فراہم کرتی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.