سابقہ گرل فرینڈ اور اس کے بیٹے کو گولی مارنے کے بعد حملہ آور نے خود کی جان لے لی

نیویارک میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ،نیویارک پولیس کو زیادتی میں ملوث ملزم کی تلاش

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں واقع جونسن ہاؤسینگ اپارٹمنٹ میں جمعہ کی صبح 45سالہ شخص پستول کے ساتھ سابقہ گرل فینڈ کے گھر پہنچا اور دروازے پر دستک دی تو 19سالہ لڑکے نے دروازہ کھولا ۔اس دوران حملہ آور اندر داخل ہوا اور گرل فرینڈ کےط ساتھ بات چیت کرنے لگا جس پر اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے اسے گھر سے جانے کا کہا تو حملہ آور طیش میں آگیا اور پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر سابقہ گرل فرینڈ اور اس کا 19سالہ بیٹا زخمی ہوگئے ۔جس کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی ۔اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات تھے جس کے بعد گرل فرینڈ نے علیحدگی اختیار کرلی کیونکہ حملہ آور شادی شدہ تھا ۔دونوں خواتین ایک ساتھ رہنے کو تیار نہیں تھیں ۔جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے ۔زخمیوں کی حالت بہتر ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔مین ہٹن، نیویارک: مڈ ٹاؤن ساؤتھ تھانے کی حدود میں واقع ٹائمز اسکوائر پر ایک 19 سالہ شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا ۔جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی شخص کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد نیویارک میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے مذکورہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔لہذا تحقیقات جاری ہیں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔نیویارک کوئنز کےب علاقے کسینا پارک میں جمعرات کی رات نامعلوم شخص نے چاقو کی نوک پر ایک 13سالہ لڑکی کو اغواء کیا اور پارک میں لے گیا جہاں پر 13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے گھیراؤ کرلیا ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا

This post was originally published on VOSA.