کوئنز میں زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر10ہزار ڈالر کا انعام

لڑکی کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار،مین ہٹن میں چاقو کے وار سے دو افراد زخمی،گھر میں آتشزدگی، ڈائکر ہائٹس کے رہائشی بجلی سے محروم

نیویارک پولیس نے کوئنز میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری کردیا ہے اور 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔نیویارک پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق کسی کو بھی ملزم اور کیس سے متعلق  معلومات ہو تو وہ NYPD کی کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن 1-800-577-TIPS (8477) پر کال کر کے اطلاع دئے  یا @NYPDTips پر ڈی ایم کے ذریعے بھی ٹپ جمع کر سکتے ہیں۔ تمام کالز کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ کسینا پارک میں گزشتہ روز ایک شخص نے چاقو کی نوک پر13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ مین ہٹن، نیویارک پولیس نے مڈ ٹاؤن ساؤتھ میں کارروائی کرکے22سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث خاتون سمیرا لوپیز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمہ نے کچھ روز قبل رات کے وقت ساتھیوں کے ساتھ مل کر 22سالہ لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ مین ہٹن، نیویارک میں 145 ویں اسٹریٹ اور ایڈم کلیٹن بلوی ڈی کے قریب 19 سالہ شخص کو پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا جس کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔مین ہٹن نیویارک میں این لائن پر 8th Station پر ایک 30 سالہ شخص کو دو افراد نے چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔متاثرہ کو مستحکم حالت میں ایریا ہسپتال لے جایا گیا۔کوئنز، نیو یارک  میں 133اسٹریٹ پر واقع گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔فائر فائٹر نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا ۔بروکلین، نیویارک میں  ڈائکر ہائٹس کے 67 ویں اسٹریٹ اور 12 ویں ایونیو کے قریب بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے بعد رہائشی رات بھر بجلی کے بغیر رہے ۔

This post was originally published on VOSA.