کوئنز گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص اور اسکا کتا جل گئے

بچوں سے لوٹ مار کرنے والا شخص گرفتار،نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو دھرلیاگیا،پارٹی میں فائرنگ سےخاتون اور بزرگ زخمی،ڈیم پل پر ایک شخص زخمی،چاقو کے وار سے ایک زخمی، بروکلین میں بچے کو لوٹ مار کرنے واکلا شخص گرفتار،نیویارک پولیس افسر گر کر زخمی

کوئنز میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھر میں آگ لگنے سے روگر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا کتا بھی جل کر مر گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹر موقع پر پہنچ گئے آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے میں وقت لگا ۔بروکلین  لانگ آئی لینڈ میں 9 سالہ بچی کام کے سلسلے میں گزررہی تھی تو فٹ پاتھ کے پاس کھڑی گاڑی کے سامنے کھڑے شخص نے بچی کو دیکھ کر نازیبا حرکت کرنا شروع کردی ۔بچی نے فورا اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا  حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔بروکلین، نیو یارک میں واقع لیوونیا پارک کے قریب لیوونیا ایونیو اور جونیئس اسٹریٹ پر نامعلوم افراد نے  بوڑھے شخص اور ایک عورت کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق 70 سالہ مرد کو بائیں ٹانگ میں گولی ماری گئی جبکہ  خاتون کو دائیں ٹانگ میں اور دھڑ میں دو گولیاں ماری گئیں۔پولیس کے مطابق دونوں متاثرین کو EMS کے ذریعے بروکڈیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارٹی چل رہی تھی کہ پارٹی میں فائرنگ ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔برونکس، نیو یارک میں اتوار کی الصبح ڈیم برج پر ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران لگتا ہے کہ پل پر دو گاڑیاں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کی گئی اور دونوں گاڑیاں لوگ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں لہذا تحقیقات شروع کردی ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔مین ہٹن، نیو یارک میں تھانہ نمبر23کی حدود میں 1952 1st Ave. پر ایک 30 سالہ شخص  کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے اور ایک خاتون  کو حراست میں لیا گیا ہے ۔نیویارک پولیس  نے10سالہ لڑکے سے لوٹ مار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔بروکلین میں 10سالہ لڑکا اپنی7سالہ بہن کے ہمراہ بازار اشیاء خریدنے آیا تو ایک شخص نے بچوں کو اکیلا پاکر روکا اور 10سالہ لڑکے سے پیسے چھین کر فرار ہوگیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور کو پکڑ لیا ۔نیویارک پولیس افسر مشتبہ شخص کا  تعاقب کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوگیا۔اتوار کے روز نیویارک پولیس افسر پیٹرولنگ پر تھا کہ اس نے ایک مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ دیا تو مشتبہ شخص رکنے کی بجائے بھاگنے لگا  اور ہارلیم میں ٹریفک اسٹاپ کی طرف بھاگا پولیس افسر تعاقب کرنے لگا تو بھاگتے ہوئے روڈ پر گر گیا جس سے افسر کے گھٹنے پر چوٹ آئی اور چلنا مشکل ہوگیا ۔

This post was originally published on VOSA.