جانی سیلسٹن مئیر آفس کی غیر منافع بخش خدمات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے جانی سیلسٹن کو دفتر برائے غیر منافع بخش خدمات کے شعبہ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ جانی سیلسٹنغیر منافع بخش تنظیموں کو درکار مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے لیے کام کریں گے،انہیں اس شعبے میں تین دہائی کا تجربہ ہے۔وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے غیر منافع بخش تنظیموں اور شہری حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے تاکہ یہ تنظیمیں شہری حکومت کے مختلف پروگرام سے مستفید ہوں اور ان تنظیموں کے توسط سے کمیونٹی کی مدد ممکن ہوسکے،ان کی تقرری پر مئیر ایڈمز نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جانی سیلسٹن اپنی نئی ذمہ دااریوں کی ادائیگی میں اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے غیر منافع بخش تنظیموں کی مدد کے لیے کام کریں گے تاکہ نیویارک کے پانچ بوروں میں انسانی ہمدردی اور دیکھ بھال کا عمل جاری رہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہم ایک بہتر ،مضبوط شہر کی تعمیر کے لیے کام کرسکتے ہیں   

This post was originally published on VOSA.